
پاکستانی بھائیوں کےساتھ یوم یکجہتی
آج پورے ایران میں، پاکستان میں سیلاب سے متاثرہونے والوں کے ساتھ یومیکجہتی منایا گيا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے فرمان پرلبیک کہتےہوئے ملت اور حکومت ایران نے پاکستان میں سیلاب کے نتیجے میں ہونے والی بھیانک تباہی پراور کڑوڑوں متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کے طور پر اس دن کو قومی سطح پرمنانے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت دارالحکومت تہران سمیت پورے ایران میں بڑے پیمانے پر پاکستان میں سیلاب سے متاثرین کے لئے امدادی وصول کرنے کے کیمپ لگائے گئےتھے۔اسی سلسلےمیں مشہد مقدس میں منعقدہ ایکا تقریب میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیرداخلہ مصطفی محمد نجار نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے پاکستان سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے ایک سو ملین ڈالر کی امداد روانہ کی ہے۔
جبکہ حکومت نے سیلاب متاثرین کے لئے دوکڑور ڈالر کی رقم کا اعلان کیاہے
No comments:
Post a Comment